لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

واشنگٹن:صدرڈونلڈٹرمپ کےشاہانہ ذوق کی عکاسی،’دی پیپلزہاؤس’میں اوول آفس کانیااور سنہرےاندازکاماڈل تیار

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

واشنگٹن :امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس کے بالکل قریب واقع سیاحتی اور تعلیمی سینٹر ‘دی پیپلز ہاؤس: اے وائٹ ہاؤس ایکسپیرینس’ (The People’s House نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری صدارتی مدت کے شاہانہ طرزِ زندگی اور سنہرے ڈیکور (Gilded Aesthetics) سے ہم آہنگ اپنے ‘اوول آفس’ کے مکمل ماڈل کا ازسرِنو افتتاح کر دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس ہسٹوریکل ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام 1700 پنسلوانیا ایونیو پر واقع اس انٹرایکٹو میوزیم میں صدر جوبائیڈن کے سادگی سے آراستہ سابقہ دفتر کو ہٹا کر ڈونلڈ ٹرمپ کی پسند کے مطابق سنہری فریموں والے پورٹریٹس، سنہرے پتوں اور برنجی گلدانوں کی سجاوٹ کی گئی ہے۔ اصل وائٹ ہاؤس میں جاری تعمیراسی کاموں کے باعث سیاحوں کی بڑی تعداد اب اس ماڈل آفس کا رخ کر رہی ہے۔

نئے اوول آفس میں دو درجن سے زائد تاریخی شخصیات جیسے جارج واشنگٹن، اینڈریاس جیکسن اور بینجمن فرینکلن کے پورٹریٹس سنہرے فریموں میں لگائے گئے ہیں۔ رونالڈ ریگن کی دو تصاویر اور سابق لیڈی جیکی کینیڈی کی واحد خاتون کے طور پر تصویر شامل کی گئی ہے۔

اس ماڈل کو بالکل اصل شکل دینے کے لیے ڈیزائنرز کی ٹیم نے اصل اوول آفس کا تھری ڈی (3D) اسکین کیا، جبکہ کینیڈا، ورجینیا اور کیلیفورنیا میں جدید لیزر تکنیک اور ہاتھ کے کام سے فریم اور گلدان تیار کیے گئے۔

آرکیٹیکچر کے ماہرین ٹرمپ کی جانب سے واشنگٹن ڈی سی کی عمارتوں میں اس قسم کے سنہرے اور پُرشکوہ اضافوں پر تنقید کر رہے ہیں، جبکہ ٹرمپ کے حمایتی اور سیاح اسے امریکہ کی عظمت اور شاندار انداز کا عکاس قرار دے رہے ہیں۔