لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

ایسوسی ایشن آف پاکستانی فزیشنزآف نیو انگلینڈکاسالانہ گالا 2026: 31 اکتوبرکو میساچوسٹس میں سجیں گی محفلیں

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

برلنگٹن، میساچوسٹس : امریکہ میں پاکستانی معالجین کی معروف اور متحرک تنظیم ایسوسی ایشن آف پاکستانی فزیشنز آف نیو انگلینڈ (APPNE) کے زیرِ اہتمام سالانہ گالا 2026 کا باوقار انعقاد بروز ہفتہ، 31 اکتوبر 2026 کو برلنگٹن، میساچوسٹس میں ہونے جا رہا ہے۔

اس پروقار تقریب کا بنیادی مقصد نیو انگلینڈ ریجن میں مقیم پاکستانی طبی ماہرین کے درمیان باہمی روابط کو فروغ دینا، کمیونٹی کو یکجا کرنا اور صحت کے شعبے میں خدمات کے دائرہ کار کو وسعت دینا ہے۔

شام 5 بجے میریٹ برلنگٹن (Marriott Burlington) میں شروع ہونے والے اس پروگرام میں ایک شاندار ڈنر اور میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ میوزیکل گروپ جنون فیملی (Junoon Family) کے سلمان احمد، ثمینہ احمد اور شرجان احمد اپنے سروں کا جادو جگائیں گے۔

اے پی پی این ای (APPNE) کی صدر ڈاکٹر رفیعہ قطب ایگزیکٹو کونسل کی قیادت کر رہی ہیں۔ کونسل کے دیگر اہم عہدیداروں میں ڈاکٹر ندا رحمان (نائب صدر)، ڈاکٹر ماریہ سید (سیکریٹری) اور ڈاکٹر عرفان اصغر (خزانچی) شامل ہیں۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ یہ سالانہ گالا پاکستانی کمیونٹی، طبی ماہرین اور صوفی راک و موسیقی کے شائقین کے لیے نیو انگلینڈ کے علاقے میں ایک بڑا سماجی اور ثقافتی ایونٹ ثابت ہوگا۔

مقام و وقت: میریٹ برلنگٹن، 1 برلنگٹن مال روڈ، میساچوسٹس 01803۔ شام 5:00 بجے۔

مزید معلومات: تقریب سے متعلق مزید تفصیلات اور رجسٹریشن کے لیے تنظیم کی ویب سائٹ www.appne.org پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔