Pakistan’s Consul General Attends NYPD Muslim Officers Society Iftar in New Yo

تقریب کے معزز مہمانوں میں میئر نیویارک سٹی زوہران ممدانی،نیویارک پولیس کمشنرجسکا ٹچ، جنرل کونسل نیویارک عامر احمد اتوزئی شامل تھے۔

Editor News

نیویارک (ویب ڈیسک): نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل، جناب عامر احمد اتوزئی نے نیویارک سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ (NYPD) کی مسلم آفیسرز سوسائٹی کے زیر اہتمام منعقدہ پروقار افطار ڈنر میں شرکت کی۔ ا

افطار ڈنر کا ماحول انتہائی خوشگوار اور ہم آہنگی سے بھرپور تھا، جس میں پولیس افسران، ان کے اہل خانہ اور کمیونٹی کی ممتاز شخصیات بڑی تعداد میں شریک ہوئیں۔

تقریب کے معزز مہمانوں میں میئر نیویارک سٹی زوہران ممدانی،نیویارک پولیس کمشنرجسکا ٹچ، جنرل کونسل نیویارک عامر احمد اتوزئی شامل تھے۔

اس اجتماع کا مقصد اتحاد، خدمت اور کمیونٹی کے ساتھ روابط کو مضبوط بنانا تھا۔ قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے اس موقع پر مسلم افسران کی خدمات کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ نیویارک جیسے کثیر الثقافتی شہر میں مسلم افسران تنوع (Diversity) کو فروغ دینے اور باہمی احترام کے رشتے کو مضبوط کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

تقریب کے اختتام پر قانون نافذ کرنے والے اداروں میں مسلمانوں کی نمائندگی اور ان کے مثبت اثرات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *