نیویارک: نیویارک ایمرجنسی مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے 20 مئی کے شدید طوفان اور فلیش فلڈز سے متاثر ہونے والے شہریوں کو یاد دہانی کرائی ہے کہ ڈیزاسٹر ریلیف کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اگست ہے۔ پانچوں بروز کے متاثرہ رہائشی اور کاروباری افراد اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
مکان مالکان اور کرایہ دار: گھر کی مرمت یا پراپرٹی کی بحالی کے لیے 500,000 ڈالر تک اور ذاتی سامان کے نقصان کی تلافی کے لیے 100,000 ڈالر تک کے قرضے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
کاروباری جائیداد، مشینری اور سامان کے نقصان کی مرمت کے لیے 2 ملین ڈالر تک کے ڈس ایبلٹی باڈی پراپرٹی لوانز دستیاب ہیں۔: چھوٹے کاروبار اور نان پرافٹس جو خود بحالی کے مالی وسائل نہیں رکھتے، وہ 2 ملین ڈالر تک کے ‘اکنامک انجری ڈیزاسٹر لوانز’ کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
جسمانی نقصان کی تلافی کے لیے 31 اگست اور معاشی نقصان (EIDL) کی درخواستوں کے لیے 30 مارچ 2027 آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے
شہری امریکی سمال بزنس ایسوسی ایشن (SBA) کے ذریعے اپنی درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں





