لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00

سمارٹ لنک اورمیٹروکارڈزکاخاتمہ:PATHٹرین نے یکم ستمبرسےنیاکرایہ کارڈلازمی قراردےدیا

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک/نیو جرسی: پورٹ اتھارٹی ٹرانس ہڈسن (PATH) ٹرین کے مسافروں کے لیے سمارٹ لنک (SmartLink) اور میٹرو کارڈز (MetroCards) کے استعمال کے آخری ایام قریب آ پہنچے ہیں۔ یکم ستمبر سے مسافروں کے لیے سفر کے لیے ‘ٹیپ کارڈ’ (TAPP Card) یا ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ کا استعمال لازمی ہوگا۔

یکم ستمبر سے PATH ٹرین میں سمارٹ لنک اور میٹرو کارڈز قابلِ قبول نہیں ہوں گے۔: مسافروں کو 31 اگست کی رات تک اپنے سمارٹ لنک میں موجود بقیہ رقم استعمال کرنا ہوگی۔

مسافر TAPP کسٹمر سروس سینٹر (800-234-7284) کے ذریعے اپنے پرانے سمارٹ لنک کا بیلنس فروری 2027 (چھ ماہ کے اندر) تک نئے TAPP کارڈ میں منتقل کروا سکتے ہیں

TAPP کارڈ تمام PATH اسٹیشنز پر موجود وینڈنگ مشینوں اور آن لائن خریدا جا سکتا ہے۔

کسی بھی سوال یا رہنمائی کے لیے مسافر سمارٹ لنک سروس سینٹر کی ای میل smartlinkservice@panynj.gov یا فون نمبر 800-234-7284 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔