Pakistan Celebrates Role in Iran-US Ceasefire with National Observance

کابینہ اراکین نے اس کامیاب سفارتی پیش رفت پر وزیرِ اعظم کو مبارکباد بھی پیش کی۔

Editor News

اسلام آباد(ویب ڈیسک): وفاقی کابینہ نے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی پر آئندہ جمعہ کو ملک بھر میں ’’یومِ تشکر‘‘ منانے کا اعلان کر دیا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس میں ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والی تاریخی جنگ بندی اور اس میں پاکستان کے کلیدی سفارتی کردار پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس کے دوران کابینہ نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ اس اہم پیش رفت پر قوم کی سطح پر اظہارِ تشکر کیا جائے گا، جس کے تحت آئندہ جمعہ کو ’’یومِ تشکر‘‘ منایا جائے گا۔ کابینہ اراکین نے اس کامیاب سفارتی پیش رفت پر وزیرِ اعظم کو مبارکباد بھی پیش کی اور پاکستان کی خارجہ پالیسی کو سراہا۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *