Paigham-e-Pakistan Host Discusses Peace Initiative with NYC Consul General

انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں میں اتحاد اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے ایسی کاوشیں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں

Editor News

نیویارک (ویب ڈیسک): نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد آتوزئی نے اپنے دفتر میں ممتاز مذہبی اسکالر اور پی ٹی وی ہوم کے معروف پروگرام “پیغامِ پاکستان” کے میزبان قاری سید صداقت علی کا استقبال کیا۔

ملاقات کے دوران قاری صداقت علی نے قونصل جنرل کو اپنے پروگرام کے مقاصد اور اس کے معاشرے پر اثرات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام کا بنیادی مقصد معاشرے میں امن، اتحاد اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔ “پیغامِ پاکستان” کے ذریعے نوجوانوں میں آگاہی، رواداری اور مثبت سوچ پیدا کرنے کے لیے ایک تعمیری قومی بیانیہ تشکیل دیا جا رہا ہے۔

قونصل جنرل عامر احمد آتوزئی نے ان کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سماجی ہم آہنگی اور مثبت کمیونٹی اقدار کی مضبوطی کے لیے اس طرح کے اقدامات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں میں اتحاد اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے ایسی کاوشیں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *