NYC Mayor Zohran Mamdani Reaffirms $15 Million Funding for Transgender Care During Pride Month

اپنے خطاب کے دوران میئر ممدانی نے ٹرانسجینڈر کمیونٹی کے لیے 15 ملین ڈالر (ڈیڑھ کروڑ ڈالر) کی فنڈنگ فراہم کرنے کے اپنے انتخابی وعدے کو دہرایا۔

Atif Khan

نیویارک سٹی کے میئر زہران کوامے ممدانی نے پرائیڈ منتھ (Pride Month) کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایل جی بی ٹی کیو پلس (LGBTQ+) کمیونٹیز کے لیے اپنی انتظامیہ کی خدمات کو اجاگر کیا ہے اور نیویارک سٹی کو متبادل صنفی شناخت رکھنے والے افراد کے لیے ایک “محفوظ پناہ گاہ” قرار دیا ہے۔

اپنے خطاب کے دوران میئر ممدانی نے ٹرانسجینڈر کمیونٹی کے لیے 15 ملین ڈالر (ڈیڑھ کروڑ ڈالر) کی فنڈنگ فراہم کرنے کے اپنے انتخابی وعدے کو دہرایا۔ انہوں نے کہا: “مستقبل میں خطرات بڑھ سکتے ہیں، لیکن اس شہر میں ٹرانسجینڈر افراد کا ہمارا تحفظ بھی اتنا ہی مضبوط رہے گا۔ پہلے قدم کے طور پر، میری انتظامیہ نے اگلے دو سالوں میں صنف کی تبدیلی کی دیکھ بھال (Gender-Affirming Care) کے لیے 15 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے تاکہ ہر ٹرانسجینڈر نیویارکر عزت، تحفظ اور آزادی کے ساتھ زندگی گزار سکے۔”

میئر ممدانی نے یاد دلایا کہ انہوں نے اپنی انتظامیہ کے پہلے 100 دنوں کے اندر نیویارک سٹی کا پہلا ‘آفس آف ایل جی بی ٹی کیو آئی اے پلس افیئرز’ قائم کیا تھا تاکہ اس برادری کو حکومتی سطح پر ایک مخلص وکیل اور مددگار میسر آ سکے۔

اگرچہ یہ 15 ملین ڈالر کے فنڈز ٹیکس دہندگان کے پیسوں سے فراہم کیے جائیں گے اور سٹی کونسل میں 2027ء کے بجٹ پر غور کے دوران یہ واضح ہونا باقی ہے کہ یہ رقم کہاں سے مختص ہوگی، تاہم یہ رقم ممدانی کے انتخابی مہم کے 65 ملین ڈالر کے اصل دعوے سے کم ہے، جس کے تحت سرکاری ہسپتالوں اور فلاحی طبی مراکز کو فنڈز دیے جانے تھے۔ نیویارک کا یہ اقدام سان فرانسسکو جیسے شہروں کی طرز پر ہے، جہاں پہلے ہی ایسے پروگرام چلائے جا رہے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *