لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

NYC Mayor Fires Sheriff Anthony Miranda, Appoints Edwin Raymond as New Sheriff

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک (ویب ڈیسک): نیویارک سٹی کے میئر زہران ممدانی نے ایک بڑا انتظامی فیصلہ کرتے ہوئے شہر کے شیرف انتھنی مرانڈا کو عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔ ان کی جگہ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ (NYPD) کے سابق ریٹائرڈ لیفٹیننٹ ایڈون ریمنڈ کو نیویارک سٹی کا نیا شیرف مقرر کیا گیا ہے۔

ایڈون ریمنڈ قانون نافذ کرنے والے ادارے میں ایک طویل اور معتبر پس منظر رکھتے ہیں۔ وہ NYPD میں اپنے 15 سالہ شاندار کیریئر کے دوران متعدد اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں، جبکہ حال ہی میں وہ نیویارک اسٹیٹ اٹارنی جنرل کے دفتر میں ملک کے پہلے ‘سوشل جسٹس لائزن’ (سماجی انصاف کے رابطہ کار) کے طور پر کام کر رہے تھے۔

میئر زہران ممدانی کا بیان:
میئر زہران ممدانی نے اپنے ایک سرکاری بیان میں نئے شیرف کی تقرری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا:”ایڈون ریمنڈ ایک ایسے عوامی خادم ہیں جن کے نیویارک کے شہری حقدار ہیں۔ وہ اصول پسند، دلیر اور انصاف کے لیے گہری وابستگی رکھنے والے انسان ہیں۔ انہوں نے اپنے پورے کیریئر میں ایک ایسا پبلک سیفٹی سسٹم بنانے کے لیے جدوجہد کی ہے جو کارکردگی، احتساب اور عوامی اعتماد پر مبنی ہو۔ ایڈون بخوبی جانتے ہیں کہ حقیقی امن و امان تبھی قائم ہوتا ہے جب حکومت عوام کا اعتماد جیتے۔ مجھے انہیں اپنی انتظامیہ میں بطور شیرف شامل کرنے پر فخر ہے۔”

نئے شیرف ایڈون ریمنڈ کا ردعمل:
اپنی تقرری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایڈون ریمنڈ نے کہا:
“میں میئر زہران ممدانی کی انتظامیہ کا حصہ بننے پر انتہائی شکر گزار ہوں۔ ایسٹ فلیٹ بش میں ہیٹی نژاد تارکین وطن کے بیٹے کے طور پر پرورش پاتے ہوئے، میں نے ورکنگ کلاس کمیونٹیز کو درپیش پبلک سیفٹی کے چیلنجز اور ان ناانصافیوں کو خود دیکھا ہے جو اکثر حکومت پر سے عوام کا اعتماد اٹھا دیتی ہیں۔ عوامی خدمت کے شعبے کا انتخاب انھی حقائق کا جواب تھا۔ میں بطور شیرف نیویارک کے تمام شہریوں کے لیے ایک محفوظ، منصفانہ اور جوابدہ شہر کی تعمیر کے لیے کام جاری رکھنے کا منتظر ہوں۔”

ڈپٹی شیرف ایسوسی ایشن کا موقف:
نیویارک سٹی ڈپٹی شیرفس بینیولنٹ ایسوسی ایشن نے سابق شیرف انتھنی مرانڈا کی برطرفی کا پرجوش خیرمقدم کیا ہے۔ یونین کی جانب سے جاری کردہ ایک سخت بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق شیرف انتھنی مرانڈا کے دور میں محکمے کو بدانتظامی، اقربا پروری اور انتقامی کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

یونین کے مطابق، مرانڈا کی برطرفی محکمہ کے لیے ایک “اہم موڑ” ثابت ہوگی جس سے انتظامیہ اور ورکرز کے درمیان تعلقات بہتر ہوں گے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ملازمین کا کنٹریکٹ گزشتہ تین سال سے زائد عرصے سے زائد المیعاد (Expire) ہے۔ یونین نے نئے شیرف ایڈون ریمنڈ کے ساتھ مل کر کام کرنے اور شہر کو مزید محفوظ بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔