نیویارک (ویب ڈیسک): بروکلین کے علاقے پراسپیکٹ ہائٹس میں سستی رہائش تلاش کرنے والوں کے لیے خوشخبری ہے۔ NYC Housing Connect ویب سائٹ پر ایک نئی ہاؤسنگ لاٹری کا آغاز کر دیا گیا ہے، جہاں کرایہ داروں کو نہ صرف کم کرائے پر گھر ملیں گے بلکہ وہ جدید اور پرتعیش سہولیات سے بھی لطف اندوز ہو سکیں گے۔
رہائشی منصوبہ: Eight80 BK
یہ اپارٹمنٹس 880 اٹلانٹک ایونیو پر واقع ایک شاندار عمارت Eight80 BK میں دستیاب ہیں۔ اس ہاؤسنگ اسکیم کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں سستے کرایوں کے باوجود رہائشیوں کو وہ سہولیات ملیں گی جو عام طور پر مہنگے ترین اپارٹمنٹس میں ہوتی ہیں۔
عمارت کی پرتعیش سہولیات
ذاتی مووی تھیٹر (Movie Theater)
گیم روم (Game Room)
سونا (Sauna) اور فٹنس کی سہولیات
پکل بال کورٹ (Pickleball Court)
کرایہ دار بجلی، ہیٹنگ اور گرم پانی کے بلوں کی ادائیگی کے خود ذمہ دار ہوں گے۔
خواہشمند افراد اپنی درخواستیں جمع کرانے یا مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے NYC Housing Connect کی آفیشل ویب سائٹ وزٹ https://housingconnect.nyc.gov/PublicWeb/details/7400 کر سکتے ہیں۔
