لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

NYC Extends Migrant Emergency Order, Plans Gradual Closure of Relief Centers

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک سٹی (نیوز ڈیسک) : شہر کے میئر نے ایک نئے ایمرجنسی ایگزیکٹو آرڈر کے تحت انسانی ہمدردی کے امدادی مراکز (Humanitarian Emergency Response and Relief Centers) سے متعلق نافذ ہنگامی حالت میں مزید پانچ دن کی توسیع کر دی ہے۔

31 مارچ 2026 کو جاری کردہ آرڈر نمبر 2.17 کے ذریعے ہنگامی حالت میں مزید پانچ دن کا اضافہ کیا گیا ہے۔ محکمہ سوشل سروسز اور محکمہ ہوم لیس سروسز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ان مراکز کے استعمال کو بتدریج ختم کرنے کے لیے ایک جامع عملدرآمد منصوبہ (Implementation Action Plan) تیار کریں اور میئر کو باقاعدگی سے آگاہ کریں۔

متعلقہ ادارے محکمہ قانون کے ساتھ مل کر کام کریں گے تاکہ ان سہولیات پر انحصار ختم کیا جا سکے جو اس وقت قوانین کی معطلی کے تحت چل رہی ہیں۔

میئر کے دفتر کے مطابق اس اقدام کا مقصد شہر کے وسائل پر بڑھتے دباؤ کو کم کرنا اور تارکینِ وطن کے بحران کو ایک منظم اور قانونی طریقے سے حل کرنا ہے۔

واضح رہے اکتوبر 2022 سے نیویارک سٹی میں تارکینِ وطن کی بڑی تعداد کی آمد کے بعد ہنگامی حالت نافذ ہے، جس کے تحت عارضی رہائشی مراکز قائم کیے گئے تھے۔ تاہم 5 جنوری 2026 سے قبل جاری احکامات میں ان مراکز کے مستقل خاتمے یا معطل قوانین کی بحالی سے متعلق کوئی واضح حکمت عملی سامنے نہیں آئی تھی۔