لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

9/11 حملوں کے مبینہ ماسٹرمائنڈخالدشیخ محمد کاٹرائل جون 2028 تک ملتوی

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

گوانتانامو بے: نائن الیون (11 ستمبر 2001) کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر اور پینٹاگون پر ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے خود ساختہ اور مبینہ “ماسٹر مائنڈ” خالد شیخ محمد کا مقدمہ اب جون 2028 میں شروع ہوگا۔ ایک ملٹری جج کی جانب سے بدھ کے روز اس سے متعلق باقاعدہ حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔

کیس کی سماعت کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل مائیکل شراما نے یہ حکم پراسیکیوٹرز کی اس درخواست پر جاری کیا جس میں خالد شیخ محمد کا ٹرائل جنوری 2027 میں کیوبا میں قائم امریکی نیوی کے گوانتانامو بے بیس پر شروع کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

جج شراما نے پراسیکیوشن کی اس استدعا کو غیر عملی قرار دیتے ہوئے رد کر دیا اور کہا کہ مقدمے کی کارروائی کے تقاضوں کے پیش نظر 5 جون 2028 زیادہ “حقیقت پسندانہ” تاریخ ہے۔

5 جون 2028 کو جیوری کے ارکان کا انتخاب، اعتراضات کی سماعت اور تشکیل کا عمل شروع ہوگا۔ جیوری کی تشکیل کے 30 دن بعد باقاعدہ افتتاحی بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے۔

خالد شیخ محمد کے ساتھ ان کے دیگر دو ساتھیوں، ولید بن عطاش اور مصطفیٰ الہوساوی پر بھی 11 ستمبر 2001 کو نیویارک، پنسلوانیا اور پینٹاگون میں تقریباً 3 ہزار افراد کی ہلاکت کا باعث بننے والی سازش کے تحت مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔

یہ کیس پہلی بار 2012 میں درج ہوا تھا جب ملزمان پر چارج شیٹ عائد کی گئی تھی۔ لیفٹیننٹ کرنل مائیکل شراما اس طویل کیس کی سماعت کرنے والے پانچویں جج ہیں۔

نائن الیون حملوں کے 25 سال بعد بھی اس کیس کا باقاعدہ ٹرائل شروع نہ ہونا امریکی ملٹری کمیشنز اور عدالتی نظام میں جاری تاخیر پر ایک بار پھر سوالات اٹھا رہا ہے۔