لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

نیویارک کی گورنرکیتھی ہوچل کااسکولوں میں بچوں کےلیے’مفت کھانےکی سکیم’مکمل طورپر فنڈ کرنےکابڑااعلان

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیو یارک / البانی (ویب ڈیسک):امریکی وفاقی حکومت کی جانب سے ‘سپلیمنٹل نیوٹریشن اسسٹنس پروگرام’ (SNAP) اور فوڈ اسسٹنس پروگراموں میں کی جانے والی کٹوتیوں کے جواب میں نیویارک کی گورنر کیتھی ہوچل (Kathy Hochul) نے اہم اور بڑا فیصلہ سنایا ہے۔

گورنر ہوچل نے پیر کے روز اعلان کیا کہ نیویارک ریاست تمام اسکول کے بچوں کے لیے ‘یونیورسل فری اسکول میلز’ (Universal Free School Meals) پروگرام کی فنڈنگ جاری رکھے گی تاکہ کوئی بھی بچہ بھوکا نہ رہے۔

اس اقدام کے تحت نیویارک کے تمام پبلک اور شراکت دار اسکولوں میں بچوں کی خاندانی آمدنی سے قطع نظر، روزانہ مفت ناشتہ اور لنچ فراہم کیا جا رہا ہے۔ یہ پروگرام ہر تعلیمی دن کے دوران تقریباً 25 لاکھ (2.5 Million) کھانے پیش کرتا ہے، جس سے ہر بچے کے خاندان کو سالانہ 1,600 ڈالر تک کی گروسری بچت حاصل ہوتی ہے۔

گورنر کیتھی ہوچل نے سخت موقف اپناتے ہوئے کہا: “یہ انتہائی شرمناک ہے کہ صدر ٹرمپ اور واشنگٹن کے ریپبلکنز ہمارے بچوں سے مفت اسکول کے کھانے چھیننے کی کوشش کر رہے ہیں – اسی لیے میں نے فوری قدم اٹھایا تاکہ نیویارک بھر کے بچے اس بنیادی سہولت سے محروم نہ رہیں”۔

نیویارک ریاست نے اپنے مالیاتی سال 2027 کے بجٹ میں اس پروگرام کے لیے 395 ملین ڈالر مختص کیے ہیں، جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں 55 ملین ڈالر زائد ہے۔ ستمبر سے شروع ہونے والے موجودہ تعلیمی سال سے اب تک ریاست کے اسکولوں میں تقریباً 7 کروڑ 50 لاکھ (75 Million) مفت کھانے فراہم کیے جا چکے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق وفاقی کٹوتیوں کے باعث کئی ریاستوں میں مفت اسکول میلز پروگرامز پر منفی اثر پڑا تھا، لیکن نیویارک کے 27 لاکھ طلبا اس ریاستی فیصلے سے مکمل طور پر مستفید ہوتے رہیں گے۔