لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00

نیوزی لینڈکا16 سال سےکم عمربچوں کےلیے سوشل میڈیا پرپابندی کااعلان

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ حکومت نے 16 سال سے کم عمر بچوں اور نوجوانوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم کرسٹوفر لکسن نے 24 اگست 2026 کو اس اہم پیشرفت کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی حکومت اس مقصد کے لیے جلد پارلیمنٹ میں نیا بل پیش کرنے جا رہی ہے۔

سوشل میڈیا کمپنیوں کو صارفین کی عمر کی تصدیق کے لیے جدید اقدامات کرنے ہوں گے، جن میں چہرے کی شناخت (Facial Recognition)، ڈیجیٹل شناختی دستاویزات اور اکاؤنٹ کی معلومات کا استعمال شامل ہو سکتا ہے۔

قانون کی پاسداری نہ کرنے والے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان کی عالمی سالانہ آمدنی کے 10 فیصد تک کا سنگین جرمانہ عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

مجوزہ قانون کے تحت 16 سال سے کم عمر افراد کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

وزیراعظم کرسٹوفر لکسن کے مطابق سوشل میڈیا نوجوانوں کو نشہ آور ٹیکنالوجی، نقصان دہ مواد اور ذہنی دباؤ کا شکار کر رہا ہے، جس کے منفی اثرات ان کی تعلیم، نیند، خاندانی زندگی اور ذہنی صحت پر پڑ رہے ہیں۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ اگرچہ پابندی کا مکمل نفاذ آسان نہیں ہوگا، لیکن مسئلے کی سنگینی کے پیشِ نظر یہ اقدام انتہائی ضروری ہے۔