لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

New Jersey Woman Leqaa Kordia Released After Over a Year in ICE Detention

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

    ٹیکساس/نیو جرسی(ویب ڈیسک): کولمبیا یونیورسٹی کے قریب غزہ جنگ کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں حصہ لینے والی ریاست نیو جرسی کے شہر پیٹرسن کی رہائشی خاتون، لقا کوردیا (Leqaa Kordia) کو ایک سال سے زائد عرصے تک امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) کی تحویل میں رہنے کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔

    لقا کوردیاپیر کے روز ٹیکساس کے ایک حراستی مرکز سے رہا ہوئیں۔ انہیں مارچ 2025 میں نیو جرسی میں ایک معمول کی امیگریشن اپوائنٹمنٹ کے دوران حراست میں لیا گیا تھا۔ انسانی حقوق کی تنظیموں اور ان کے حامیوں کا مؤقف ہے کہ لقا کو کولمبیا یونیورسٹی کے قریب فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھانے کی پاداش میں نشانہ بنایا گیا تھا۔

    جمعہ کے روز ایک امیگریشن جج نے لقا کردیا کی ایک لاکھ ڈالرز ($100,000) کی ضمانت منظور کی۔ یہ تیسرا موقع تھا جب کسی جج نے ان کی ضمانت کا حکم دیا تھا۔ اس سے قبل محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی (DHS) “آٹو میٹک اسٹے” کے ذریعے ان کی رہائی رکواتا رہا ہے، تاہم اس بار حکومت نے فیصلے کو چیلنج نہیں کیا جس کے بعد ان کی رہائی ممکن ہوئی۔

    لقا کوردیا کی حراست کے خلاف نیویارک اور نیو جرسی میں بڑے پیمانے پر ریلیاں نکالی گئیں۔ ان کے خاندان اور حامیوں کا کہنا ہے کہ یہ کیس اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ کس طرح سیاسی سرگرمیوں کو امیگریشن نافذ کرنے کے لیے بطور ہتھیار استعمال کیا جا رہا ہے۔ لقا اب آزاد ہیں لیکن انہیں اپنا امیگریشن کیس عدالت میں لڑنا ہوگا۔