11 ستمبر کے دہشت گردانہ حملوں کی 25 ویں برسی کے موقع پر متاثرین اور فرسٹ ریسپونڈرز کی یاد میں امریکہ کی تاریخ کی ایک بڑی موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں 600 سے زائد بائیکرز نے شرکت کی۔
بائیکرز نے اس تین روزہ سفر کا آغاز شنکس ول (پنسلوانیا) سے کیا اور پینٹاگون کے بعد ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے مقام پر اختتام کیا۔
اس تاریخی سفر کے دوران 100 کے قریب پولیس اہلکاروں نے موٹر سائیکل سواروں کو سیکیورٹی اسکارٹ فراہم کیا۔
اتوار کی صبح ریلی کے شرکا ٹائمز اسکوائر سے ویسٹ سائیڈ ہائی وے کے ذریعے 9/11 میموریل کی طرف روانہ ہوئے۔
ریلی سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی ‘امریکاز 9/11 فاؤنڈیشن’ کو فراہم کی جاتی ہے، جو اب تک متاثرین اور فرسٹ ریسپونڈرز کے بچوں کے لیے تقریباً 1 ملین ڈالر کی سکالرشپس دے چکی ہے۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ اس ریلی کا بنیادی مقصد حملوں کے قربانیوں کی یاد کو زندہ رکھنا اور نئی نسل تک یہ پیغام پہنچانا ہے کہ “ہم کبھی نہیں بھولیں گے”۔





