نیویارک: نیویارک میئر زوہران مامدانی نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے برونکس میں 911 سیکیورٹی اور ہنگامی سروس کے سسٹم میں پیش آنے والی تیکنیکی خرابی کی بنیادی وجہ تکنیکی کمپنی ‘موٹرولا’ کا سافٹ ویئر اپڈیٹ تھا۔ میئر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں
18 اگست کی صبح موٹرولا کی جانب سے جاری کردہ ایک سافٹ ویئر اپڈیٹ کے باعث 911 سسٹم متاثر ہوا.صبح 3:00 بجے سے 10:00 بجے کے درمیان 5,000 سے زائد موصول ہونے والی کالز میں سے تقریباً 1,700 کالز ‘سائلنٹ’ (خاموش) رہیں۔
میئر مامدانی کے مطابق خرابی کو اسی دن صبح حل کر لیا گیا تھا اور اب تمام 911 کالز معمول کے مطابق کال ٹیکرز سے منسلک ہو رہی ہیں۔: ڈپٹی میئر فار آپریشنز جولیا کرسن کے مطابق، متاثرہ کالرز میں سے اکثریت دوبارہ رابطہ کرنے اور آپریٹرز سے منسلک ہونے میں کامیاب رہی تھی۔





