شکاگو: موٹرولا نے اپنی مشہور زمانہ ریزر سیریز کے تحت تین نئے فولڈ ایبل فونز Motorola Razr 2026، Razr+ 2026، اور فلیگ شپ گریڈ Razr Ultra 2026 متعارف کروا دیے ہیں۔
بین الاقوامی سطح پر یہ فونز بالترتیب Razr 70، 70 Plus اور 70 Ultra کے نام سے فروخت کیے جائیں گے۔
موٹرولا ریزر 2026 (اسٹینڈرڈ ماڈل):
یہ ایک مڈ رینج فولڈ ایبل فون ہے جس میں 6.9 انچ کی بڑی اندرونی ڈسپلے اور 3.6 انچ کی کور اسکرین دی گئی ہے۔ اس میں میڈیا ٹیک ڈائمینسٹی 7450X پروسیسر اور 4,800mAh کی بیٹری استعمال کی گئی ہے۔ اس کی ابتدائی قیمت 800 ڈالر (تقریباً 800$ US) رکھی گئی ہے۔
موٹرولا ریزر پلس 2026 (ہائی اینڈ):
پلس ماڈل میں اسنیپ ڈریگن 8s Gen 3 چپ سیٹ اور 12GB ریم دی گئی ہے۔ اس کی بیرونی اسکرین 4 انچ تک بڑھا دی گئی ہے جو 165Hz ریفریش ریٹ کو سپورٹ کرتی ہے۔ اس کی قیمت 1,099.99 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔
موٹرولا ریزر الٹرا 2026 (فلیگ شپ):
یہ سیریز کا سب سے طاقتور فون ہے جس میں اسنیپ ڈریگن 8 ایلیٹ (Snapdragon 8 Elite) پروسیسر اور 16GB ریم شامل ہے۔ اس کی اندرونی اسکرین 5,000 نٹس کی ریکارڈ برائٹنس فراہم کرتی ہے۔ فوٹو گرافی کے لیے اس میں 50MP کے تین کیمرے (مین، الٹرا وائیڈ اور سیلفی) دیے گئے ہیں۔ اس کی قیمت 1,499.99 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔
تمام ماڈلز اینڈرائیڈ 16 پر چلتے ہیں اور ان میں IP48 ڈسٹ اور واٹر ریزسٹنس فراہم کی گئی ہے۔





