Mexico Offers Full Support to Iran’s Football Team Ahead of World Cup 2026

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے میکسیکو کا ایران کی فٹبال ٹیم کی میزبانی کا اعلان؛ صدر شین بام نے امریکی انکار کے بعد ایرانی ٹیم کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروا دی۔

Editor News

میکسیکو سٹی(ویب ڈیسک): فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے آغاز سے چند ہفتے قبل کھیلوں اور سفارت کاری کے میدان سے ایک بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے باضابطہ اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک فیفا ورلڈ کپ کے دوران ایران کی قومی فٹبال ٹیم کی کھلے دل سے میزبانی کے لیے مکمل تیار ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر شین بام نے پریس کانفرنس کے دوران واضح کیا کہ میکسیکو کے پاس ایرانی ٹیم کے اپنے ہاں قیام یا ان کے استقبال سے انکار کرنے کی کوئی وجہ موجود نہیں ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ان کی حکومت ایرانی فٹبال ٹیم کو ورلڈ کپ کے دوران تمام ضروری سہولیات اور مکمل تعاون فراہم کرے گی۔

امریکی انکار کے بعد میکسیکو کی پیشکش:
رپورٹس کے مطابق، سیاسی اور سفارتی کشیدگی کے باعث امریکا نے آئندہ ورلڈ کپ کے دوران ایرانی ٹیم کی اپنے ملک میں میزبانی کرنے سے انکار کیا تھا، جس کے بعد میکسیکو کی جانب سے یہ جرات مندانہ پیشکش سامنے آئی ہے۔ یاد رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 رواں سال 11 جون سے 19 جولائی تک امریکا، میکسیکو اور کینیڈا میں مشترکہ طور پر منعقد کیا جا رہا ہے۔

عالمی اسپورٹس حلقوں اور سیاسی تجزیہ کاروں کی جانب سے میکسیکو کے اس اقدام کو ایک انتہائی اہم اور دور رس پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے، جس نے ٹورنامنٹ کے آغاز سے پہلے ہی عالمی سطح پر توجہ حاصل کر لی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *