Mayor Mamdani Renews Emergency Order as City Faces Migrant Pressure

میئر کے دستخط شدہ نئے حکم نامے کے مطابق ایگزیکٹو آرڈر نمبر 224 کے تحت نافذ ہنگامی حالت کو مزید 30 دن کے لیے بڑھا دیا گیا ہے۔

Editor News

نیویارک: میئر زہرانمامدانی نے نیویارک سٹی میں اکتوبر 2022 سے نافذ العمل ‘اسٹیٹ آف ایمرجنسی’ (State of Emergency) میں مزید 30 روز کی توسیع کر دی ہے۔

یہ ہنگامی حالت شہر میں نئے آنے والے تارکینِ وطن کی بڑی تعداد کے پیشِ نظر نافذ کی گئی تھی۔

حالیہ آرڈر کے ذریعے میئر نے واضح کیا ہے کہ اب شہر کو ان عارضی مراکز اور قوانین میں نرمی کے مرحلے سے باہر نکالنے کے لیے ایک ٹھوس پلان پر کام کیا جا رہا ہے۔

میئر کے دستخط شدہ نئے حکم نامے کے مطابق ایگزیکٹو آرڈر نمبر 224 کے تحت نافذ ہنگامی حالت کو مزید 30 دن کے لیے بڑھا دیا گیا ہے۔

محکمہ سوشل سروسز (DSS) اور محکمہ ہوم لیس سروسز (DHS) کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ میئر کو باقاعدگی سے اس پلان پر اپ ڈیٹ دیں جس کے تحت ان عارضی سہولیات (Humanitarian Emergency Response and Relief Centers) کے استعمال کو بتدریج ختم کیا جائے گا۔

آرڈر میں کہا گیا ہے کہ 5 جنوری 2026 سے پہلے جاری ہونے والے احکامات میں ان قوانین اور قواعد کو دوبارہ نافذ کرنے کا کوئی واضح منصوبہ نہیں تھا جنہیں ایمرجنسی کی وجہ سے معطل کیا گیا تھا، اب اس خلا کو پُر کیا جا رہا ہے۔

نیویارک سٹی گزشتہ کئی برسوں سے تارکینِ وطن کی آمد کے باعث رہائش اور دیگر سہولیات کے دباؤ کا شکار ہے۔ میئر مامدانی کی انتظامیہ اب اس بات پر توجہ مرکوز کر رہی ہے کہ کس طرح ہنگامی اقدامات پر انحصار کم کر کے شہر کے نظام کو معمول پر لایا جائے۔

یہ آرڈر فوری طور پر نافذ العمل ہو چکا ہے اور اگلے 30 روز تک یا کسی نئے حکم نامے کے آنے تک مؤثر رہے گا۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *