نیویارک: میئر زوہران ممدانی اور اسکول چانسلر قمر سیموئلز نے آج ڈاؤن ٹاؤن بروک لین میں اٹلانٹک ایونیو پر ایک نئے ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن سینٹر کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
یہ سینٹر ان سات مقامات میں سے ایک ہے جو برسوں سے خالی پڑے تھے لیکن اب انہیں فعال کر کے شہر بھر میں ‘تھری کے’ کی 240 نئی نشستیں پیدا کی گئی ہیں۔
میئر ممدانی نے اعلان کیا کہ اس موسمِ خزاں (Fall) تک کمیونٹی پر مبنی تنظیموں کے ذریعے مزید 450 نشستوں کا اضافہ کیا جائے گا، جس سے تقریباً 700 بچوں کو فائدہ ہوگا۔
میئر کا کہنا تھا کہ یہ افسوسناک ہے کہ والدین برسوں انتظار کرتے رہے جبکہ یہ کلاس رومز خالی پڑے تھے۔ اب ہم “سرخ فیتہ” (Red Tape) کاٹ کر ان دروازوں کو کھول رہے ہیں۔
انتظامیہ کی ترجیح ہے کہ والدین کو بچوں کی دیکھ بھال کے لیے دوسرے بوروز میں نہ جانا پڑے بلکہ ان کے اپنے بلاک پر ہی معیاری تعلیم میسر ہو۔
کونسل ممبر لنکن ریسٹلر نے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی کی طویل جدوجہد کے بعد ممدانی انتظامیہ آخر کار نیویارک سٹی میں ‘یونیورسل 3-K’ کے وعدے کو پورا کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ میئر ممدانی نے اقتدار سنبھالتے ہی گورنر کیتھی ہوچول کے ساتھ مل کر چائلڈ کیئر کے لیے فنڈز حاصل کیے تھے اور یہ نیا سینٹر اسی مہم کا تسلسل ہے۔





