لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

Iranian Delegation Turned Away at Toronto Airport Before FIFA 2026 Meeting

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

ٹورنٹو/وینکوور(ویب ڈیسک): فیفا ورلڈ کپ 2026 کے میزبان ملک کینیڈا میں ایرانی فٹ بال فیڈریشن کے اعلیٰ سطح کے وفد کو داخلے سے روک دیا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق فیڈریشن کے صدر مہدی تاج، سیکرٹری جنرل ہدایت ممبینی اور نائب حامد مومنی ٹورنٹو کے پیئرسن ایئرپورٹ پہنچے تھے جہاں امیگریشن حکام کے “ناپسندیدہ رویے” کے بعد انہوں نے پہلی دستیاب پرواز سے ترکیہ واپسی کا فیصلہ کیا۔

کینیڈین حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی ایرانی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) سے مبینہ تعلقات کی بنیاد پر کی گئی ہے، جسے کینیڈا نے 2024 میں دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔ دوسری جانب کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے اس واقعے کو “غیر ارادی” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ویزا کی منسوخی کے معاملے پر متعلقہ وزارت سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔

ایرانی وفد کو وینکوور میں منعقد ہونے والے فیفا کانگریس میں شرکت کرنی تھی، جو ورلڈ کپ سے قبل تمام 211 رکن ممالک کا اہم ترین اجلاس ہے۔ اس واقعے کے بعد فیفا نے ایرانی وفد سے رابطہ کر کے افسوس کا اظہار کیا ہے اور فیفا صدر جیانی انفینٹینو نے ایرانی حکام کو ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی دعوت دی ہے۔

امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو میں ہونے والے اس ورلڈ کپ سے محض دو ماہ قبل اس واقعے نے ایرانی ٹیم، حکام اور شائقین کی نقل و حرکت سے متعلق خدشات پیدا کر دیے ہیں، خاص طور پر ایران اور امریکہ کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی کے تناظر میں یہ معاملہ مزید حساس ہو گیا ہے۔