Governor Kathy Hochul Unveils $1 Billion Relief Plan for Electricity and Gas Bills

ریاست کے نئے بجٹ کے تحت ون ٹائم (ایک بار ملنے والے) انرجی ریبیٹ چیکس کے لیے 1 ارب ڈالرز مختص کیے گئے ہیں

Editor News

یویارک (ویب ڈیسک): نیویارک اسٹیٹ کے وہ شہری جو بجلی، گیس اور توانائی کے بھاری بلوں کی وجہ سے پریشان ہیں، ان کے لیے حکومت نے ایک بڑے مالیاتی ریلیف کا اعلان کیا ہے۔

ریاست کے نئے بجٹ کے تحت ون ٹائم (ایک بار ملنے والے) انرجی ریبیٹ چیکس کے لیے 1 ارب ڈالرز مختص کیے گئے ہیں، جس کا اعلان گورنر کیتھی ہوچل نے جمعرات کے روز کیا۔

ریاستی مالیاتی سال 2027 (FY27) کے منظور شدہ بجٹ کے تحت فنڈڈ اس پروگرام کو “پروٹیکٹنگ اور والیٹس انرجی ریبیٹ” یا ‘پاور’ (POWER program) کا نام دیا گیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت اہل شہریوں کو کسی درخواست کے بغیر خودکار نظام کے ذریعے ستمبر سے دسمبر کے درمیان امدادی چیک بذریعہ ڈاک بھیجے جائیں گے۔

کس کو کتنی رقم ملے گی؟
مشترکہ ٹیکس فائلرز (Joint Filers): جن کی سالانہ آمدنی 1 لاکھ 50 ہزار ڈالرز سے کم ہے، انہیں 200 ڈالرز کا چیک ملے گا۔ جبکہ 1 لاکھ 50 ہزار سے 3 لاکھ ڈالرز کے درمیان آمدنی والے جوڑوں کو 150 ڈالرز ملیں گے۔

سنگل فائلرز (Single Filers): 1 لاکھ 50 ہزار ڈالرز سے کم سالانہ آمدنی والے انفرادی ٹیکس دہندگان کو 100 ڈالرز کا امدادی چیک دیا جائے گا۔

اہلیت کا معیار (Who Qualifies?):
اس ریبیٹ چیک کے حصول کے لیے وہ تمام شہری اہل ہوں گے جنہوں نے ٹیکس سال 2024 کا نیویارک اسٹیٹ انکم ٹیکس ریٹرن وقت پر جمع کرایا تھا، جو پورے سال نیویارک کے مستقل رہائشی رہے، اور ان کی آمدنی مقررہ حد کے اندر ہے اور انہیں کسی دوسرے ٹیکس دہندہ کے ریٹرن پر ‘ڈیپینڈنٹ’ (Dependent) ظاہر نہیں کیا گیا۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *