Britney Spears Detained in California on Suspicion of DUI, Released Hours Later

ینٹورا کاؤنٹی شیرف آفس کے مطابق 44 سالہ گلوکارہ کو بدھ کی شب تقریباً 9 بج کر 28 منٹ پر حراست میں لیا گیا۔

Editor News

وینٹورا کاؤنٹی (ویب ڈیسک): عالمی شہرت یافتہ امریکی پاپ گلوکارہ برٹنی سپیئرز کو کیلیفورنیا کی وینٹورا کاؤنٹی میں مبینہ طور پر نشے کی حالت میں گاڑی چلانے (DUI) کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا۔

وینٹورا کاؤنٹی شیرف آفس کے مطابق 44 سالہ گلوکارہ کو بدھ کی شب تقریباً 9 بج کر 28 منٹ پر حراست میں لیا گیا۔ سرکاری ریکارڈ کے مطابق انہیں جمعرات کی صبح 3 بج کر 2 منٹ پر باضابطہ طور پر بک کیا گیا، جبکہ چند گھنٹوں بعد صبح 6 بج کر 7 منٹ پر رہا کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق برٹنی سپیئرز کو ممکنہ طور پر “سائٹ اینڈ ریلیز” (Cite and Release) طریقہ کار کے تحت رہا کیا گیا، جو عموماً ایسے مقدمات میں اختیار کیا جاتا ہے۔ تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے اس کی باضابطہ تصدیق ابھی تک نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ برٹنی سپیئرز وینٹورا کاؤنٹی کے شہر تھاؤزنڈ اوکس (Thousand Oaks) میں رہائش پذیر ہیں۔ اس واقعے کے حوالے سے تاحال گلوکارہ یا ان کی ٹیم کی جانب سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

کیلیفورنیا ہائی وے پٹرول کے مطابق اس کیس سے متعلق مزید تفصیلات آج شام تک جاری کیے جانے کا امکان ہے

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *