لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

Balen Shah Becomes Nepal’s Youngest PM After Landslide Election Win

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

کھٹمنڈو(ویب ڈیسک): نیپال کی سیاست میں ایک نئی تاریخ رقم ہو گئی۔ نوجوانوں کی احتجاجی تحریک کے نتیجے میں ہونے والے حالیہ انتخابات میں بھاری اکثریت حاصل کرنے کے بعد، 35 سالہ ریپر اور سیاست دان بالیندر شاہ (بالین) نے نیپال کے سب سے کم عمر وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے۔

صدر رام چندر پاوڈیل نے جمعہ کے روز ایک پروقار تقریب میں ان سے حلف لیا۔ بالیندر شاہ کی “راشٹریہ سوتنتر پارٹی” (RSP) نے 275 رکنی پارلیمنٹ میں 182 نشستیں حاصل کر کے روایتی سیاسی جماعتوں کو حیران کر دیا ہے۔ حلف برداری کی تقریب میں بالین اپنی روایتی کالی ٹوپی اور چشمے میں نظر آئے۔

وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے سے ایک دن قبل انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنا ایک ریپ گانا “جے مہاکالی” جاری کیا، جس میں انہوں نے نیپال کی ترقی اور اتحاد کا عزم ظاہر کیا ہے۔ اس گانے کو اب تک لاکھوں بار دیکھا جا چکا ہے۔ دوسری جانب چین نے بالیندر شاہ کو مبارکباد دیتے ہوئے نیپال کی خودمختاری اور سالمیت کی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔

یاد رہے کہ نیپال میں بے روزگاری اور کرپشن کے خلاف نوجوانوں کی بڑی تحریک چلی تھی، جس کے بعد ہونے والے ان انتخابات نے ملک کی قدیم جماعت ‘نیپالی کانگریس’ کو دوسرے نمبر پر دھکیل دیا ہے۔