نیویارک: نیویارک سٹی کے سرکاری ہسپتالوں کے نیٹ ورک NYC Health + Hospitals نے شہر کے مختلف ہسپتالوں میں Service Aide کی آسامیوں کے لیے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ ان ملازمتوں کی نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ امیدواروں کے لیے کسی مخصوص تعلیمی ڈگری یا سابقہ تجربے کی شرط عائد نہیں کی گئی۔
اعلان کے مطابق امیدواروں کے لیے صرف انگریزی زبان پڑھنے اور لکھنے کی بنیادی صلاحیت کے ساتھ سادہ ہدایات پر عمل کرنے کی اہلیت ضروری ہے۔
تفصیلات کے مطابق جاب آئی ڈی 132866 کے تحت Bellevue Hospital، مین ہیٹن میں صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کی شفٹ کے لیے اسامی دستیاب ہے، جس کی سالانہ تنخواہ 46,798 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح جاب آئی ڈی 132870 کے تحت Queens Hospital Center میں شام 4 بجے سے رات 12 بجے تک کی شفٹ کے لیے بھی ایک اسامی موجود ہے، جس کی سالانہ تنخواہ 46,798 ڈالر ہے۔
مزید برآں جاب آئی ڈی 132835 کے تحت Metropolitan Hospital میں جزوقتی (Part-time) بنیاد پر صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کی ڈیوٹی کے لیے اسامی دستیاب ہے، جس کی سالانہ تنخواہ 24,959 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔
منتخب ہونے والے امیدواروں کی ذمہ داریوں میں مریضوں کے مینو کارڈ یا خصوصی ڈائٹ پلان کے مطابق کھانے کو ٹرے میں ترتیب دینا، مریضوں تک کھانا پہنچانا اور استعمال شدہ برتن دوبارہ کچن میں جمع کروانا شامل ہوگا۔
دلچسپی رکھنے والے افراد NYC Health + Hospitals کی آفیشل کیریئر ویب سائٹ پر جا کر سرچ بار میں مذکورہ Job IDs درج کر کے آن لائن درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔
رجسٹریشن کےلئے : https://careers.nychhc.org/psc/hrtam/EMPLOYEE/HRMS/c/HRS_HRAM_FL.HRS_CG_SEARCH_FL.GBL?Page=HRS_APP_SCHJOB_FL&Action=U&



