Affordable Housing Lottery Reopens in Bronx with Rents Starting at $802

دو سے پانچ افراد کے خاندان کے لیے، جن کی آمدنی 55,440 ڈالر سے 87,500 ڈالر کے درمیان ہے، 1,475 ڈالر میں دو بیڈ روم والا اپارٹمنٹ دستیاب ہے۔

Editor News

برونکس(ویب ڈیسک): برونکس میں سستی رہائش تلاش کرنے والے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ ویسٹ فارمز روڈ اور لانگ فیلو ایونیو پر واقع اپارٹمنٹس کے لیے ‘افورڈیبل ہاؤسنگ لاٹری’ کی ویٹ لسٹ دوبارہ کھول دی گئی ہے، جہاں ماہانہ کرایہ 802 ڈالر سے شروع ہوتا ہے۔

‘ویسٹ فارمز اپارٹمنٹس’ (West Farms Apartments) میں مختلف زمروں کے تحت رہائش فراہم کی جا رہی ہے:

ایک سے تین بیڈ روم والے اپارٹمنٹس کا کرایہ 802 ڈالر سے 1,085 ڈالر کے درمیان ہے۔ اس کے لیے گھرانے کی سالانہ آمدنی 31,200 ڈالر سے 60,270 ڈالر کے درمیان ہونی چاہیے۔

ایسے افراد یا تین افراد پر مشتمل گھرانہ جن کی آمدنی 46,972 ڈالر سے 87,480 ڈالر کے درمیان ہے، وہ 1,262 ڈالر ماہانہ پر فوری خالی اپارٹمنٹس حاصل کر سکتے ہیں۔

دو سے پانچ افراد کے خاندان کے لیے، جن کی آمدنی 55,440 ڈالر سے 87,500 ڈالر کے درمیان ہے، 1,475 ڈالر میں دو بیڈ روم والا اپارٹمنٹ دستیاب ہے۔

کرایے میں کوکنگ گیس اور گرم پانی کے اخراجات شامل ہیں، تاہم بجلی کا بل کرایہ دار کو خود ادا کرنا ہوگا۔

دلچسپی رکھنے والے افراد درخواست فارم حاصل کرنے کے لیے marketing@springleasing.net پر ای میل کر سکتے ہیں یا فون نمبر 0015-665- پر رابطہ کر سکتے ہیں

:https://www.nychdc.com/sites/default/files/2026-03/West%20Farms%20Remarketing%203.13.26.pdfمزید تفصیل لنک

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *