Pakistani Cinema Shines as Mera Lyari Heads to London Festival

سندھ حکومت کی معاونت سے جنوری 2026 میں پاکستان میں ریلیز ہونے والی اس فلم کا پہلے عنوان "بہناز" تھا، جسے بعد میں تبدیل کر کے "میرا لیاری" رکھ دیا گیا

Editor News

لندن/کراچی(ویب ڈیسک): پاکستانی سینما کی ایک اور بڑی کامیابی کے طور پر فلم “میرا لیاری” کو لندن میں منعقد ہونے والے 28ویں یوکے ایشین فلم فیسٹیول کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔ اس فلم کا عالمی پریمیئر 2 مئی کو لندن کے معروف برٹش فلم انسٹیٹیوٹ (BFI) میں ہوگا، جو بین الاقوامی سطح پر لیاری کی ایک نئی اور مثبت تصویر پیش کرے گا۔

یہ فلم لیاری کے بارے میں برسوں سے قائم جرائم اور بدامنی کے روایتی تصورات کو چیلنج کرتی ہے۔ فلم میں لیاری کو ایک ثقافتی، سماجی اور کھیلوں (بالخصوص فٹبال) کے مرکز کے طور پر دکھایا گیا ہے۔ یہ کہانی وہاں کے رہنے والوں کی ہمت، مقامی مزاحمت اور کمیونٹی کے مضبوط رشتوں کو اجاگر کرتی ہے۔

فلم کی ہدایت کاری میں لیاری کی حقیقی زندگی کو فلمانے کی کوشش کی گئی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں عائشہ عمر, دانانیر مبین, سمیعہ ممتاز, نایئر اعجاز, پارس مسرور, عدنان شاہ ٹیپو اور شعیب حسن شامل ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فلم کو بھارتی فلم “دھریندر” کے تناظر میں “پاکستان کا جواب” قرار دیا جا رہا ہے۔ سندھ حکومت کی معاونت سے جنوری 2026 میں پاکستان میں ریلیز ہونے والی اس فلم کا پہلے عنوان “بہناز” تھا، جسے بعد میں تبدیل کر کے “میرا لیاری” رکھ دیا گیا۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *