Women Empowerment Gala Celebrates Community Leaders in New York

۔ اس تقریب کا مقصد مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دینے والی خواتین اور کمیونٹی لیڈرز کی حوصلہ افزائی کرنا اور خواتین کی خود مختاری کے عزم کو دہرانا تھا

Atif Khan

تاریخ: 28مارچ

نیویارک: خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے Women2Women Forum کے زیرِ اہتمام آٹھویں سالانہ Women Empowerment Gala کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کا مقصد مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دینے والی خواتین اور کمیونٹی لیڈرز کی حوصلہ افزائی کرنا اور خواتین کی خود مختاری کے عزم کو دہرانا تھا۔یہ ایونٹ 28مارچ کو نیویارک میں منعقد ہوئی۔

یہ پروقار تقریب محض ایک جشن نہیں تھی بلکہ اس کا ایک اہم مقصد Shehzori Project کے لیے فنڈز جمع کرنا بھی تھا۔ تقریب کے دوران Neighborhood Heroes Awards سے ان شخصیات کو نوازا گیا جنہوں نے اپنی کمیونٹی اور پیشہ ورانہ میدان میں غیر معمولی کارکردگی دکھائی۔

ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں سماجی، ادبی اور سیاسی میدان کے اہم شخصیات میں

Erum Hanif: چیف ایگزیکٹو آفیسر، APNA کمیونٹی سروسز۔

Sterley Stanley: نیو جرسی اسمبلی ممبر۔

Maliha Janjua: ڈائریکٹر کلائنٹ سروسز، Women Aware۔

Afsheen Shamsi: سول رائٹس ایڈوکیٹ اور Emgage Action کی بورڈ ممبر۔

Dur e Aziz Amna: معروف ناول نگار، ادبی مینٹور اور کلچرل ورکر۔

Mehreen Saeed: ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر، نیویارک سٹی میئر آفس (OMB)۔ شامل تھیں۔

گالا کے مقررین نے خواتین کی آواز کو بلند کرنے، نچلی سطح پر کام کرنے والی تنظیموں (Grassroots Initiatives) کی حمایت کرنے اور Inclusive Leadership کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ تقریب کا اختتام اس عہد کے ساتھ ہوا کہ خواتین کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے Shehzori Project جیسے اقدامات کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *