نیویارک: میئر زہران ممدانی نے فلسطینی انسانی حقوق کی کارکن نردین کسوانی کو نشانہ بنانے کے لیے بم تیار کرنے والے ایک مبینہ انتہا پسند کی گرفتاری پر اہم بیان جاری کیا ہے۔
میئر کے مطابق، گرفتار شخص کا تعلق ‘جیوش ڈیفنس لیگ’ (JDL) کے ایک ذیلی گروپ سے ہے، جسے ایف بی آئی (FBI) نے “متشدد انتہا پسند تنظیم” قرار دے رکھا ہے۔ ملزم نردین کسوانی کے گھر پر دھماکہ خیز مواد سے حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا اور اس کے بعد اسرائیل فرار ہونے کا ارادہ رکھتا تھا۔
میئر ممدانی نے نیویارک پولیس (NYPD) اور ایف بی آئی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس کارروائی سے ایک بڑا جانی نقصان ٹل گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا، “ہمارے شہر میں کسی بھی قسم کی پرتشدد انتہا پسندی برداشت نہیں کی جائے گی۔ کسی کو بھی اس کے سیاسی نظریات یا وکالت کی بنیاد پر تشدد کا نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔” انہوں نے ملک بھر میں فلسطینی حقوق کے علمبرداروں کے خلاف بڑھتے ہوئے حملوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔





