لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

NYC Mayor Announces New Immigration Crisis Team, Hiring Senior Advisors

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک (ویب ڈیسک): نیویارک سٹی کے میئر ظہران ممدانی نے وفاقی امیگریشن حکام کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کے پیش نظر ایک نئی کرائسز ٹیم (Crisis Team) کے قیام کا اعلان کیا ہے۔

اس سلسلے میں بدھ کے روز ٹیم کی تین اہم اسامیوں کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ یہ بھرتیاں میئر ممدانی کے 6 فروری کے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت قائم کی گئی انٹر ایجنسی رسپانس کمیٹی میں کی جا رہی ہیں۔ منتخب امیدواروں کی سالانہ تنخواہ 110,000 سے 185,000 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔ تین اہم عہدے درج ذیل ہیں:

سینئر ایڈوائزر (Senior Advisor)
سینئر پروگرام ایڈوائزر (Senior Program Advisor)
سینئر پروگرام مینیجر (Senior Program Manager)

یہ کمیٹی فرسٹ ڈپٹی میئر ڈین فولیہان اور میئر آفس آف امیگرنٹ افیئرز کی کمشنر فائزہ علی کی نگرانی میں کام کرے گی۔ ٹیم کا بنیادی مقصد وفاقی امیگریشن کارروائیوں پر مسلسل نظر رکھنا اور نیویارک کے شہریوں کے ڈیٹا و حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔

ایگزیکٹو آرڈر کے تحت، مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے علاوہ کوئی بھی وفاقی ایجنسی عدالتی وارنٹ کے بغیر شہر کی پراپرٹی استعمال نہیں کر سکے گی۔

یہ اقدام صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ‘سینکچری سٹیز (Sanctuary Cities)’ کے فنڈز روکنے کی دھمکیوں اور حالیہ امیگریشن چھاپوں، جیسے کہ کینال اسٹریٹ ریڈ، کے ردعمل میں اٹھایا گیا ہے۔

میئر ممدانی نے کہا کہ یہ ایگزیکٹو آرڈر تارکین وطن شہریوں کے تحفظ اور عوامی سلامتی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے اور نیویارک کو سب کے لیے محفوظ بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔