Security Fears Prompt Cancellation of Fujairah ATP Challenger

سیکیورٹی پروٹوکولز کے تحت میچز کو فوری طور پر روک دیا گیا اور کھلاڑیوں سمیت عملے کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔

Editor News

فجیرہ :(ویب ڈیسک) خلیجی خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ایرانی ڈرون حملوں کے نتیجے میں فجیرہ میں جاری “اے ٹی پی چیلنجر ٹینس ٹورنامنٹ” (ATP Challenger) کو سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر مکمل طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔

منگل کے روز فجیرہ کے ساحلی شہر میں اس وقت افراتفری پھیل گئی جب ایک ایرانی ڈرون کو فضا میں تباہ کیے جانے کے بعد اس کا ملبہ ٹینس کورٹ سے محض 15 کلومیٹر دور ایک آئل فیلڈ پر گرا، جس سے وہاں شدید آگ بھڑک اٹھی۔

سیکیورٹی پروٹوکولز کے تحت میچز کو فوری طور پر روک دیا گیا اور کھلاڑیوں سمیت عملے کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں بیلاروس کے کھلاڑی دانیال اوسٹاپینکو اور جاپان کے ہایاتو ماتسوکا کو سائرن بجنے کے بعد کورٹ سے پناہ گاہوں کی طرف بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یوکرائنی کھلاڑی ولادیسلاو اورلوف نے انسٹاگرام پر بتایا کہ میچ کے دوران جیٹ طیاروں کی آوازیں اور پہاڑوں کے قریب اٹھتا ہوا دھواں صاف دیکھا جا سکتا تھا، جس کی وجہ سے صورتحال انتہائی خوفناک تھی

ایرانی حکام کا دعویٰ ہے کہ یہ حملے امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حالیہ فضائی حملوں کا جواب ہیں۔ متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع کے مطابق، فروری کے آخر سے اب تک 186 ایرانی میزائل اور سینکڑوں ڈرونز کو ناکارہ بنایا جا چکا ہے۔

اماراتی حکومت نے ان حملوں کو “کھلی جارحیت اور قومی خود مختاری کی سنگین خلاف ورزی” قرار دیتے ہوئے جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھنے کا اعلان کیا ہے۔اے ٹی پی (ATP) نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کھلاڑیوں اور عملے کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، اسی لیے ٹورنامنٹ کے بقیہ تمام میچز منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *