UK PM Reaffirms Commitment to Combat Islamophobia at Iftar Event

کیئر اسٹارمر نے واضح کیا کہ برطانیہ ایران پر کسی بھی قسم کے جارحانہ حملے کا حصہ نہیں ہے۔

Editor News

لندن(ویب ڈیسک): برطانوی پارلیمنٹ میں ایک پروقار افطار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے خصوصی شرکت کی۔

افطار کے بعد شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے برطانیہ کی تعمیر و ترقی میں مسلمان کمیونٹی کے مثبت کردار کو بھرپور طریقے سے سراہا۔

اپنے خطاب میں خارجہ پالیسی پر بات کرتے ہوئے کیئر اسٹارمر نے واضح کیا کہ برطانیہ ایران پر کسی بھی قسم کے جارحانہ حملے کا حصہ نہیں ہے۔

انہوں نے ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ خود بھی عراق جنگ کے مخالف رہے ہیں اور ان کی حکومت تاریخ سے سیکھتے ہوئے قدم اٹھانا چاہتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں برطانیہ کے اقدامات صرف اپنے شہریوں اور اتحادیوں کے دفاع تک محدود ہیں، کسی جارحانہ پالیسی کا حصہ نہیں۔

وزیرِ اعظم نے برطانیہ میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کے خاتمے کا عزم دہرایا اور اعلان کیا کہ مساجد اور عبادت گاہوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے 40 ملین پاؤنڈ کے فنڈز مختص کیے جا رہے ہیں۔

اس تقریب میں مختلف مذاہب اور کمیونٹیز سے تعلق رکھنے والے اہم افراد نے شرکت کی، جو برطانیہ میں بین المذاہب ہم آہنگی کی ایک روشن مثال ہے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *