Mayor Zohran Mamdani and Governor Kathy Hochul Join Lunar New Year Parade 2026 in Chinatown

ے۔ پریڈ کے دوران گورنر اور میئر نے شرکاء سے ملاقاتیں کیں اور روایتی ڈریگن ڈانس کے درمیان لوگوں کے جوش و خروش کا حصہ بنے

Atif Khan

نیویارک : نیویارک سٹی کے میئر زوہران ممدانی اور ریاست کی گورنر کیتھی ہوچول نے اتوار کے روز چائنا ٹاؤن میں منعقدہ ‘لونر نیو ایئر پریڈ 2026’ میں شرکت کی۔ دونوں رہنماؤں نے کمیونٹی کے ساتھ مل کر مارچ کیا اور نئے چینی سال کی خوشیوں میں حصہ لیا۔

پریڈ میں صرف میئر اور گورنر ہی نہیں، بلکہ نیویارک کی دیگر اہم سیاسی شخصیات میں سٹی کونسل اسپیکرجولی مینن، مین ہٹن بورو پریذیڈنٹ بریڈ ہولمین سیگل، اسٹیٹ سینیٹرجان لیو شریک تھے۔

حکام کی اس بڑی تعداد میں شرکت اس بات کی علامت ہے کہ نیویارک کی انتظامیہ ایشیائی نژاد امریکی کمیونٹی (AAPI) کی ثقافت اور ان کے معاشی و سماجی کردار کو کتنی اہمیت دیتی ہے۔ پریڈ کے دوران گورنر اور میئر نے شرکاء سے ملاقاتیں کیں اور روایتی ڈریگن ڈانس کے درمیان لوگوں کے جوش و خروش کا حصہ بنے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *