نیویارک:نیویارک سٹی ہاؤسنگ اتھارٹی (NYCHA) نے مین ہٹن، برونکس اور بروکلین میں مختلف اسامیوں پر بھرتیوں کا آغاز کیا ہے۔ ان ملازمتوں کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ درخواست گزار کے لیے کسی خاص تعلیمی ڈگری یا کام کے تجربے کی ضرورت نہیں ہے۔
اسامی کا نام: کیئر ٹیکر X (Caretaker X)
اس پوزیشن کے لیے منتخب ہونے والے افراد کی ذمہ داریوں میں درج ذیل کام شامل ہوں گے:
ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ کی گاڑیاں چلانا۔
کچرا اور ملبہ اٹھانے میں مدد کرنا۔
ہنگامی بنیادوں پر برف ہٹانے کے کام میں حصہ لینا۔
نئے رہائشیوں کی آمد سے قبل اپارٹمنٹس کو تیار کرنا۔
اگرچہ تعلیم کی شرط نہیں ہے، تاہم امیدواروں کے پاس ڈرائیونگ لائسنس ہونا ضروری ہے اور انہیں مینول گاڑی (Manual Transmission) چلانا آتی ہو۔ NYCHA کے رہائشیوں کو درخواست دینے کے لیے ترجیح دی جائے گی، تاہم نیویارک کا مستقل رہائشی ہونا لازمی شرط نہیں ہے۔
ان اسامیوں کے لیے سالانہ تنخواہ 38,291 ڈالر سے 53,779 ڈالر کے درمیان مقرر کی گئی ہے۔
درخواست کیسے دیں؟
دلچسپی رکھنے والے امیدوار نیویارک سٹی کی آفیشل کیریئر ویب سائٹ https://cityjobs.nyc.gov/ پر جا کراپلائی کرسکتے ہیں۔
مین ہٹن، برونکس اور بروکلین کے لیے الگ الگ لنکس کے ذریعے آن لائن درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔
مین ہٹن : https://cityjobs.nyc.gov/job/caretaker-x-ha-in-manhattan-jid-41198
برونکس: https://cityjobs.nyc.gov/job/caretaker-x-in-bronx-jid-41215
بروکلین: https://cityjobs.nyc.gov/job/caretaker-x-ha-in-brooklyn-jid-41172
