NYC Mayor Zahran Mamdani performed Friday prayers at Al Khoi Masjid

جہاں انہوں نے کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے رمضان المبارک کو سال کا اپنا پسندیدہ ترین مہینہ قرار دیا اور شہر میں باہمی اتحاد و ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا۔

Editor News

نیویارک (ویب ڈیسک): نیویارک کے پہلے مسلمان میئر زہران ممدانی نے رمضان المبارک کےپہلے جمعہ کی نماز الخوائی مسجد میں ادا کی۔

جہاں انہوں نے کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے رمضان المبارک کو سال کا اپنا پسندیدہ ترین مہینہ قرار دیا اور شہر میں باہمی اتحاد و ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا۔

مسجد میں خطاب کے دوران میئر ممدانی نے حاضرین کو “السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ” کہہ کر مخاطب کیا اور کہا کہ یہاں آ کر انہیں ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے وہ اپنے گھر واپس آ گئے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان وہ مہینہ ہے جب انسان اپنی مصروف زندگی سے وقفہ لے کر خود احتسابی کرتا اور اللہ تعالیٰ کی نعمتوں پر شکر ادا کرتا ہے۔ ان کے بقول یہ مہینہ صبر، برداشت اور باہمی ہمدردی کا پیغام دیتا ہے۔

اپنے خطاب میں انہوں نے نیویارک شہر کے چیلنجز کا بھی ذکر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ساڑھے آٹھ ملین سے زائد آبادی والے اس شہر میں زندگی آسان نہیں، بڑھتے ہوئے کرائے، مہنگائی اور دیگر مسائل شہریوں کو متاثر کرتے ہیں، تاہم اس کے باوجود نیویارکرز نے ایک دوسرے کا ساتھ دینے اور مشترکہ طور پر آگے بڑھنے کا راستہ اختیار کیا ہے۔

میئر ممدانی نے کہا کہ بطور میئر ان کا مقصد صرف انتظامی امور چلانا نہیں بلکہ ہر نیویارکر کے لیے شہر کو بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے اسے اپنے لیے اعزاز قرار دیا کہ وہ نیویارک کی تاریخ کے پہلے مسلمان میئر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

تقریب کے اختتام پر طلباء کی جانب سے لکھے گئے خطوط اور پیغامات میئر کو پیش کیے گئے جبکہ منتظمین نے ان کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *