نیو جرسی (ویب ڈیسک): نیو جرسی ٹرانزٹ اور ایمٹریک پورٹل برج پر تعمیراتی کام کے باعث نیویارک سٹی جانے والے مسافروں کو ایک ماہ تک شدید تاخیر اور سروس میں تبدیلیوں کا سامنا کرنا ہوگا۔ انتظامیہ نے مسافروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ گھر سے نکلنے سے قبل نیا شیڈول لازمی چیک کریں۔
ایک ماہ تک جاری رہنے والے اس پراجیکٹ کے دوران ٹرینوں کی تعداد میں غیر معمولی کمی کر دی گئی ہے
فی گھنٹہ 48 ٹرینوں کے بجائے صرف 18 ٹرینیں چلائی جائیں گی۔
مینہٹن (Manhattan) کے لیے کوئی بھی ٹرین براہ راست دستیاب نہیں ہوگی۔
خصوصی شیڈول درج ذیل لائنوں پر لاگو ہوگا.
مین برجن کاؤنٹی لائن، مونٹ کلیئر بونٹن لائن، مورس اینڈ ایسیکس لائن، نارتھ ایسٹ کوریڈور، نارتھ جرسی کوسٹ لائن، پاسکیک ویلی لائن اور ریریٹن ویلی لائن۔
حکام نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ممکن ہو تو ‘ورک فروم ہوم’ کریں یا نیویارک پہنچنے کے لیے فیری (Ferry) اور پاتھ (PATH) ٹرینوں کا استعمال کریں۔ اس دوران ہوبوکن (Hoboken) میں بسوں، فیری اور پاتھ ٹرینوں کے لیے نیو جرسی ٹرانزٹ کے ٹکٹ قابلِ قبول ہوں گے۔
