PALS Holds Prestigious Event to Honor Retired Officers

اس پروقار شام کو یادگار بنانے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں

Editor News

نیویارک (ویب ڈیسک): پاکستانی امریکن لا انفورسمنٹ سوسائٹی (PALS) کی جانب سے نیویارک سٹی کی خدمت میں اپنی زندگی کا نصف حصہ وقف کرنے والے مایہ ناز افسران کی ریٹائرمنٹ پر ایک شاندار الوداعی تقریب کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ تقریب ان افسران کی غیر معمولی خدمات، لگن اور عزم کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے منعقد کی جا رہی ہے۔

اس پروقار شام کو یادگار بنانے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، جن میں لائیو میوزک اور تفریحی پروگرام, مہمانوں کے لیےدیسی کھانوں اور روایتی ضیافت کا اہتمام کیاجائےگا۔

تقریب کا خاص مرکز ‘گرینڈ ریفل’ ہوگا جس میں خوش نصیب فاتح کو عمرہ کا مفت ٹکٹ دیا جائے گا، جبکہ دیگر کئی قیمتی انعامات بھی تقسیم کیے جائیں گے۔


انتظامیہ کے مطابق تقریب 16 فروری، پیر کے روز شام 5:30 بجے شیرازی پارٹی ہال میں منعقد ہوگی

سوسائٹی کے بورڈ ممبران اور ٹرسٹیز نے تمام کمیونٹی اراکین سے اپیل کی ہے کہ وہ اس تقریب میں شرکت کر کے اپنے ہیروز کی حوصلہ افزائی کریں۔ ٹکٹس کے حصول کے لیے سوسائٹی کے بورڈ یا ٹرسٹیز سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ شرکت یقینی بنانے کے لیے دیئے گئے لنک پر فوری RSVP کریں۔

پاکستانی امریکن لا انفورسمنٹ سوسائٹی (PALS) کا کہنا ہے کہ یہ شام بھائی چارے، باہمی احترام اور ریٹائر ہونے والے ممبران کے لیے دلی شکریہ ادا کرنے کا ایک بہترین موقع ثابت ہوگی۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *