نیویارک: نیویارک کے علاقے بروکلین میں رہائش کے بحران سے نمٹنے کے لیے ‘براؤنز وِل کراسنگ’ (Brownsville Crossing) ہاؤسنگ لاٹری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت نیو لاٹس ایونیو، ہیگ مین ایونیو اور سیک مین اسٹریٹ پر واقع مختلف اپارٹمنٹس انتہائی کم قیمت پر کرایے کے لیے دستیاب ہیں۔
اس ہاؤسنگ لاٹری میں اسٹوڈیو یونٹس کا ماہانہ کرایہ صرف 545 ڈالر رکھا گیا ہے، جس کے لیے دو افراد پر مشتمل گھرانے کی سالانہ آمدنی 22,492 سے 38,880 ڈالر کے درمیان ہونی چاہیے۔ اسی طرح، ایک بیڈروم والا اپارٹمنٹ 693 ڈالر ماہانہ پر دستیاب ہے، جس کے لیے تین افراد کے خاندان کی آمدنی 28,080 سے 43,740 ڈالر تک ہونا لازمی ہے۔
بڑے خاندانوں کے لیے تین بیڈروم والا یونٹ بھی پیش کیا گیا ہے جس میں سات افراد تک رہائش پذیر ہو سکتے ہیں۔ اس یونٹ کے لیے اہل کرایہ داروں کو اپنی آمدنی کا صرف 30 فیصد ادا کرنا ہوگا، بشرطیکہ وہ ‘سیکشن 8’ (Section 8) ہاؤسنگ کے معیار پر پورا اترتے ہوں۔ عمارت کے قریب پبلک ٹرانسپورٹ کی بہترین سہولیات موجود ہیں جن میں ٹرین نمبر 3، 4 اور L, A, C, J، اور Z لائنز شامل ہیں۔
