New York City: First ‘rental rip-off’ hearings against landlords begin

میئر ظہران ممدانی نے جنوری میں ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے ان سماعتوں کی بنیاد رکھی تھی ۔

Editor News

نیو یارک: نیو یارک سٹی کے رہائشیوں کو اب اپنے مکان مالکان کی من مانیوں اور زیادتیوں کے خلاف آواز اٹھانے کا بھرپور موقع ملے گا۔ میئر کے حکم پر شہر کی تاریخ میں پہلی بار “رینٹل رِپ آف” (Rental Ripoff) سماعتیں شروع کی جا رہی ہیں۔

ان سماعتوں کا مقصد کرایہ داروں کو براہِ راست حکام سے بات کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے تاکہ ہاؤسنگ پالیسی کو عوامی شکایات کی روشنی میں بہتر بنایا جا سکے۔ شہری اپنے تجربات جیسے کہ:

اپارٹمنٹس کی خراب حالت۔
مرمت میں غیر ضروری تاخیر۔
کرایوں کے علاوہ اضافی ناجائز فیسیں۔
مکان مالکان کے غیر پیشہ ورانہ کاروباری طریقے وغیرہ شیئر کر سکیں گے۔

یہ سماعتیں شہر کے پانچوں بوروز (Boroughs) میں منعقد ہوں گی، جن کا آغاز 26 فروری کو بروکلین سے ہوگا۔ دلچسپی رکھنے والے شہریوں کو آن لائن RSVP کرنا لازمی ہوگا۔

میئر ظہران ممدانی نے جنوری میں ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے ان سماعتوں کی بنیاد رکھی تھی تاکہ شہریوں کو مکان مالکان کے “استحصالی ہتھکنڈوں” سے بچایا جا سکے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *