یویارک (ویب ڈیسک): نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ (NYPD) کے آفیسر عدید فیاض کی شہادت کو آج تین برس مکمل ہو گئے ہیں۔ 66 ویں پریسنکٹ سے تعلق رکھنے والے آفیسر عدید فیاض تین سال قبل بروکلین میں ایک مسلح ڈکیتی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے بہادری سے لڑتے ہوئے اپنی جان جانِ آفرین کے سپرد کر دی تھی۔

عدید فیاض نیویارک پولیس میں موجود پاکستانی نژاد افسران کی تنظیم “پالز” (PALS) کے ایک فخر اور فعال رکن تھے۔ ان کی شہادت نے نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پوری نیویارک پولیس اور پاکستانی کمیونٹی کو سوگوار کر دیا تھا۔ ساتھی افسران انہیں ایک فرض شناس، نڈر اور ہمدرد انسان کے طور پر یاد کرتے ہیں جنہوں نے دوسروں کی حفاظت کی خاطر اپنی زندگی کی پرواہ نہ کی۔

ان کی برسی کے موقع پر ساتھیوں اور عزیز و اقارب نے ان کے بلند درجات کے لیے دعا کی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری پیغامات میں کہا گیا کہ عدید فیاض کی بہادری اور قربانی کی وراثت ہمیشہ زندہ رہے گی۔ دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے درجات بلند کرے۔

