نیویارک میں 20 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،شدید ترین سردی سےنظامِ زندگی مفلوج

حکام نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے اور شدید سردی سے بچاؤ کی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Editor News

نیویارک (ویب ڈیسک): نیویارک سٹی ان دنوں شدید ترین سردی (Extreme Cold) کی لپیٹ میں ہے، جس کی مثال گزشتہ 20 سالوں میں نہیں ملتی۔ حکام نے شہر میں ہنگامی وارننگ جاری کر دی ہے جو عام طور پر صرف بلند پہاڑی علاقوں کے لیے مخصوص ہوتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اصل خطرہ صرف کم درجہ حرارت نہیں بلکہ وہ برفیلی ہوائیں ہیں جو درجہ حرارت کو کہیں زیادہ سرد بنا رہی ہیں۔ نیویارک سٹی میں ہوا کے جھونکوں کی وجہ سے سردی کی شدت منفی 14 ڈگری محسوس کی جا رہی ہے، جبکہ مضافاتی علاقوں میں یہ شدت منفی 20 سے منفی 30 ڈگری تک پہنچ گئی ہے۔

اس طویل اور بے رحم سردی کی لہر کے دوران اب تک 17 نیویارکرز جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے میئر زوہران ممدانی (Mamdani) نے ہنگامی اقدامات کا اعلان کیا ہے:

بے گھر افراد کے لیے شیلٹرز اور ہوٹل کے کمروں میں اضافہ۔

شہر بھر میں وارمنگ سینٹرز (Warming Centers) کا قیام اور عملے کی تعیناتی۔

سڑکوں پر موجود لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے رسائی (Outreach) میں تیزی۔

حکام نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے اور شدید سردی سے بچاؤ کی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *