امریکہ کا’ایسٹا’ویزاقوانین میں اچانک اضافہ، ہزاروں مسافروں کی منظوری منسوخ

ماہرین اور ٹریول ایجنسیوں نے درخواست گزاروں کے لیے ہدایات جاری کردی گئی ہے۔

Editor News

واشنگٹن (ویب ڈیسک): امریکی کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن (CBP) نے خاموشی سے ‘الیکٹرانک سسٹم فار ٹریول آتھورائزیشن’ (ESTA) کے قواعد کو سخت کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں پہلے سے منظور شدہ درخواستیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

نیا قانون کیا ہے؟
نئے ضابطے کے تحت، اب درخواست گزاروں کے لیے لازمی ہے کہ وہ اپنے پاسپورٹ پر لگی پرانی تصویر استعمال کرنے کے بجائے تازہ، پاسپورٹ سائز رنگین تصویر اپ لوڈ کریں جو خاص طور پر اسی درخواست کے لیے لی گئی ہو۔

اگرچہ ایجنسی نے کوئی باضابطہ پریس ریلیز جاری نہیں کی، لیکن 31 جنوری سے مسافروں کو ای میلز ملنا شروع ہوئیں جن میں ان کے ESTA کی منسوخی کی اطلاع دی گئی۔

یکم فروری کو یورپ اور لاطینی امریکہ کے ہوائی اڈوں پر درجنوں مسافروں کو جہاز میں سوار ہونے سے روک دیا گیا کیونکہ ایئر لائنز کے سسٹم میں ان کے ویزا نمبر منسوخ ہو چکے تھے۔

ٹرانزٹ مسافروں کے لیے وارننگ: ٹریول کمپنیوں نے خبردار کیا ہے کہ وہ کاروباری مسافر جو صرف ایک گھنٹے کے لیے بھی امریکہ سے گزر رہے ہیں (Transit)، وہ بھی پھنس سکتے ہیں اگر ان کا ESTA خودکار طریقے سے منسوخ ہو چکا ہو۔

ماہرین اور ٹریول ایجنسیوں نے درخواست گزاروں کے لیے ہدایات جاری کردی گئی ہے۔

وہ تمام افراد جن کا امریکہ کا سفر قریب ہے، فوری طور پر سی بی پی (CBP) پورٹل پر اپنا اسٹیٹس چیک کریں۔

نئی درخواست کے لیے ‘سیلفی’ اسٹائل کی تصویر استعمال کریں جس میں روشنی، بیک گراؤنڈ اور فلٹرز کا خاص خیال رکھا گیا ہو۔ پاسپورٹ سے اسکین کی گئی تصویر دوبارہ استعمال نہ کریں۔

وقت اور فیس: نئی درخواست کے لیے 21 ڈالر فیس اور 72 گھنٹے کا پراسیسنگ وقت ذہن میں رکھیں۔

مستقبل کے منصوبے
رپورٹس کے مطابق، تصویر کی یہ سختی دراصل ایک بڑے منصوبے کا حصہ ہے جس کے تحت تمام ESTA عمل کو موبائل ایپ پر منتقل کیا جائے گا۔ رواں سال کے آخر تک مسافروں سے لائیو بائیومیٹرک ڈیٹا، فون نمبرز اور جیو لوکیشن جیسی مزید تفصیلات بھی طلب کی جا سکتی ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *