‘بلیک ہسٹری منتھ’ کی تقریبات کا آغاز، میئر زہران ممدانی کا لوئس آرمسٹرانگ ہاؤس کادورہ

آنے والے ہفتہ کو لوئس آرمسٹرانگ ہاؤس میوزیم میں داخلہ مکمل طور پر مفت ہوگا۔

Editor News

نیویارک (ویب ڈیسک): نیویارک شہر میں فروری کا پورا مہینہ “بلیک ہسٹری منتھ” کے طور پر منایا جا رہا ہے، جس کے تحت شہر بھر کے تاریخی مقامات اور پروگراموں تک عوام کو مفت رسائی دی جا رہی ہے۔

نیویارک کے میئر زہران ممدانی نے اتوار کے روز “کورونا” (Queens) میں واقع لوئس آرمسٹرانگ ہاؤس اور میوزیم سے ان تقریبات کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اس موقع پر انہوں نے جاز موسیقی کے عظیم پیشوا لوئس آرمسٹرانگ کی زندگی اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

میئر ممدانی کا کہنا تھا “ایک ایسے وقت میں جب سیاہ فام تاریخ کو مٹانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، لوئس آرمسٹرانگ ہاؤس جیسے مقامات کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔”

لوئس آرمسٹرانگ کو امریکہ کا پہلا مقبول سیاہ فام میوزک آئیکون مانا جاتا ہے۔ وہ نیو اورلینز میں پیدا ہوئے لیکن 30 سال تک اپنی اہلیہ لوئیس ولسن کے ہمراہ اسی گھر میں مقیم رہے۔ اب یہ گھر عوامی تعلیم اور عصری فنکاروں کے اشتراک کا مرکز بن چکا ہے۔

آنے والے ہفتہ کو لوئس آرمسٹرانگ ہاؤس میوزیم میں داخلہ مکمل طور پر مفت ہوگا۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *