واشنگٹن(ویب ڈیسک): امریکی انتظامیہ نے مقامی سطح پر افرادی قوت کی شدید قلت سے نمٹنے کے لیے ‘ایچ ٹو بی’ (H2-B) موسمی گیسٹ ورکر ویزوں کی تعداد تقریباً دوگنی کر دی ہے۔
یہ فیصلہ ان امریکی کمپنیوں کے مالی نقصان کو بچانے کے لیے کیا گیا ہے جو ورکرز نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا شکار تھیں۔
اس اقدام سے خاص طور پر تعمیرات، ہوٹلنگ، لینڈ اسکیپنگ اور سی فوڈ پروسیسنگ جیسی صنعتوں کو ریلیف ملے گا۔
اگرچہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2025 میں اقتدار سنبھالتے ہی سخت امیگریشن پالیسیاں اپنائی تھیں، تاہم ہوٹل اور تعمیراتی صنعت کے مسلسل مطالبے اور معاشی دباؤ کے باعث حکومت کو یہ نرمی برتنی پڑی۔
اس فیصلے کا بنیادی مقصد ان کاروباری اداروں کی مدد کرنا ہے جن کا کام ورکرز کی کمی کی وجہ سے رک گیا تھا۔
