بروس بلیک مین کی انتخابی مہم میں پاکستانی امریکن شہریار علی کی شمولیت

بروس بلیک مین کی جانب سے شہریار علی کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے

Editor News

نیویارک : گورنر نیویارک کے ریپبلکن امیدوار بروس بلیک مین نے اپنی گورنر انتخابی مہم کے لیے شہریار علی کو فنانس کمیٹی کا رکن مقرر کر دیا ہے۔ بروس بلیک مین کی جانب سے شہریار علی کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بروس بلیک مین، جو ناسا کاؤنٹی، لانگ آئی لینڈ کے کاؤنٹی ایگزیکٹو بھی ہیں، نومبر میں ہونے والے گورنر الیکشن میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ہیں۔ شہریار علی، جو گزشتہ سال ناسا کاؤنٹی لیجسلیٹر کے الیکشن میں بھی حصہ لے چکے ہیں اور ناسا کاؤنٹی میں ڈپٹی کاؤنٹی اٹارنی کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، بلیک مین کے دیرینہ اور قریبی تعلقات رکھتے ہیں۔

شہریار علی کے والد، چوہدری اکرم رحمانیہ، ناسا کاؤنٹی ایگزیکٹو کے سینئر ایڈوائزر اور ایشین امریکن کونسل کے چیئرمین بھی ہیں، اور وہ بروس بلیک مین کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے ہیں۔ چوہدری اکرم رحمانیہ نے کہا کہ وہ گورنر نیویارک کے انتخاب میں بروس بلیک مین کی ہر ممکن حمایت کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلیک مین نے کاؤنٹی ایگزیکٹو کے طور پر پاکستانی اور ساؤتھ ایشین کمیونٹی کو اہم مواقع فراہم کیے اور گورنر منتخب ہونے پر یہ خدمات سٹیٹ کی سطح پر بھی جاری رہیں گی۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *