نیٹ فلکس پر اسٹرینجر تھنگز سیزن5 نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی

اس ہفتے نیٹ فلکس کی ٹاپ لسٹ میں کیون ہارٹ کا اسپیشل Acting My Age بھی 9.2 ملین ویوز کے ساتھ دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

Editor News

ویب ڈیسک: نیٹ فلکس پر اسٹرینجر تھنگز سیزن5 نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی ہے اور صرف پانچ دن میں 59.6 ملین ویوز حاصل کرکے نیا ریکارڈ بنا لیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق، اسٹرینجر تھنگز کے پانچویں سیزن نے آغاز میں ہی انگلش زبان کی کسی بھی سیریز کی سب سے بڑی اوپننگ اپنے نام کرلی۔ اس کے ساتھ ہی یہ نیٹ فلکس کی تاریخ میں تیسری سب سے بڑی اوپننگ بن گئی ہے، جبکہ پہلے دو مقامات پر اب بھی کورین سیریز Squid Game کے سیزن 2 اور 3 موجود ہیں۔

اس سیزن کی ابتدائی کارکردگی گزشتہ سیزن 4 کے مقابلے میں 171 فیصد بہتر رہی، جو شائقین کی بے چینی، جوش اور دلچسپی کا واضح ثبوت ہے۔

ریلیز سے قبل ہی یہ سیزن اتنا مقبول ہو چکا تھا کہ پہلی بار کسی ایک ہی شو کے پانچوں سیزن بیک وقت نیٹ فلکس کی ٹاپ 10 فہرست میں شامل تھے۔

سیزن 5 کے چار ایپی سوڈ جاری کیے جا چکے ہیں، جبکہ مزید تین کرسمس ڈے پر اور فائنل ایپی سوڈ نئے سال پر ریلیز ہوگا۔

اس ہفتے نیٹ فلکس کی ٹاپ لسٹ میں کیون ہارٹ کا اسپیشل Acting My Age بھی 9.2 ملین ویوز کے ساتھ دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

جبکہ فلموں کی کیٹیگری میں Jingle Bell Heist نے 19.3 ملین ویوز لے کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *