لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

کیلیفورنیامیںICE ایجنٹ پرفائرنگ،بزرگ شہری اوربیٹی پرمبینہ تشددکےالزام میں گرفتار

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

فریسونو، کیلیفورنیا: امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر فریسونو (Fresno) میں امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) کے ایک فیڈرل ایجنٹ کو ایک گھر کے باہر بزرگ شہری اور اس کی بیٹی پر تشدد کرنے کے پاداش میں گولی مار دی گئی۔ واقعے کے بعد زخمی ایجنٹ کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ پولیس کی تحویل میں زیرِ علاج ہے۔

فریسونو پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق واقعہ جمعہ کی صبح ساڑھے تین بجے سے قبل پیش آیا جب 32 سالہ آئی سی ای ایجنٹ ڈیوڈ گونزالیز (David Gonzalez) ایک گھر کے لان میں سو رہا تھا۔ گھر کے مکینوں نے اسے اٹھانے کی کوشش کی جس پر وہ طیش میں آگیا اور 72 سالہ بزرگ شہری اور اس کی بیٹی پر جسمانی تشدد شروع کر دیا۔ اپنی جان اور حفاظت کے پیشِ نظر بزرگ شہری نے اپنی پستول سے فائرنگ کر دی جس سے ایجنٹ زخمی ہو گیا۔ اسی دوران گھر میں موجود آف ڈیوٹی پولیس افسر نے موقع پر پہنچ کر حملہ آور ایجنٹ کو ہتھکڑیاں لگا دیں۔

فریسونو پولیس نے واضح کیا ہے کہ بزرگ شہری نے اپنی دفاع میں فائرنگ کی اس لیے اس پر کوئی فردِ جرم عائد نہیں کی گئی، جبکہ زخمی ICE ایجنٹ ڈیوڈ گونزالیز کے خلاف سنگین نوعیت کے حملے (Felony Assault) کا مقدمہ درج کر کے اسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق ملزم ایجنٹ کا تعلق ٹیکساس سے ہے اور وہ آئی سی اسائنمنٹ پر کیلیفورنیا میں موجود تھا، تاہم پولیس یہ تحقیقات کر رہی ہے کہ وہ اس مخصوص محلے میں کیوں موجود تھا۔

فریسونو سٹی کونسل کے رکن مائیک کارباسی (Mike Karbassi) نے سخت ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ “اب بہت ہو چکا، خوف و ہراس پر مبنی کارروائیاں اب پُرتشدد رُخ اختیار کر چکی ہیں۔ میں آئی سی ای (ICE) سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ سنٹرل ویلی میں اپنی جاری تمام کارروائیاں معطل کرے”۔