لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی:صدرٹرمپ کا وزیراعظم شہبازشریف اورفیلڈمارشل عاصم منیر کی قیادت کااعتراف،سفارتی کوششوں پرخراجِ تحسین

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے اپنے خطاب میں پاکستان، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے ان کے مثبت اور اہم سفارتی کردار کی تعریف کی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق، صدر ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ بندی سمیت دیگر علاقائی تنازعات کے حل کے لیے اپنی سفارتی کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات کی بدولت لاکھوں انسانی جانیں بچائی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ان کی ان کوششوں کا اعتراف کیا اور تقریباً 30 ملین جانیں بچانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ صدر ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کو ایک “شاندار شخصیت” قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قیادت نے ہمیشہ ذمے دارانہ اور بہترین انداز میں کردار ادا کیا ہے۔

اس کے علاوہ امریکی صدر نے ایران کے ساتھ جنگ بندی اور خطے میں پائیدار امن کے قائم کرنے کے معاملاں میں پاکستان کے کردار کو بھی سراہا۔ انہوں نے خاص طور پر آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں رہنما بہترین صلاحیتوں کے مالک ہیں اور ان کی کوششوں کے باعث ایک بڑا انسانی بحران ٹل گیا۔