لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

20ویں ایشین گیمزہاکی:پاکستان کی تھائی لینڈ کےخلاف0-9 سےشاندارفتح،احمدندیم کی ہیٹ ٹرک

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

اسلام آباد:20ویں ایشین گیمز کے مردوں کے ہاکی ایونٹ کے پول B میں پاکستان قومی ہاکی ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھائی لینڈ کی ٹیم کو آئوٹ کلاس کر دیا اور میچ 0 کے مقابلے میں 9 گول سے اپنے نام کر لیا۔

میچ کے آغاز ہی سے پاکستانی کھلاڑیوں نے جارحانہ حکمتِ عملی اپنائی اور حریف ٹیم کے ڈی میں مسلسل حملے کر کے شدید دباؤ برقرار رکھا۔ پورے میچ کے دوران قومی کھلاڑیوں کی پاسنگ اور اٹیکنگ کا بہترین امتزاج دیکھنے کو ملا۔

احمد ندیم نے زبردست فارم دکھاتے ہوئے 20ویں، 37ویں اور 43ویں منٹ میں 3 بہترین فیلڈ گول اسکور کیے۔

سفیان نے ڈریگ فلک کے ذریعے پینلٹی کارنرز کو گول میں تبدیل کرتے ہوئے 22ویں اور 23ویں منٹ میں 2 گول حاصل کیے۔

معین شکیل (8واں منٹ)، عماد بٹ (12واں منٹ)، رانا وحید اشرف (31واں منٹ) اور حنان شاہد (34واں منٹ) نے 1، 1 گول کر کے فتح کو یقینی بنایا۔

پاکستان نے میچ کے چاروں کوارٹرز میں مکمل تسلط قائم رکھا اور تھائی لینڈ کی ٹیم کو گول کرنے کا کوئی موقع نہ دیا علمی دفاعی اور حتمی برتری حاصل رکھی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن (PHF) کے صدر محی الدین احمد وانی نے قومی ٹیم اور مینجمنٹ کو اس شاندار فتح پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ قومی کھلاڑی آئندہ آنے والے اہم میچوں میں بھی اسی فتح کے تسلسل اور جارحانہ انداز کو برقرار رکھیں گے۔